ممبئی (مہاراشٹر): بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان جہاں بھی جاتے ہیں، وہاں ان کی موجودگی مداحوں کو دیوانہ بنادیتی ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں اپنی آئندہ فلم ڈنکی کے شوٹنگ کے دوران مداحوں کے ایک ہجوم نے اداکار کو گھیر لیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں وہاں سے جانا پڑا تھا۔ کبھی کبھار مداحوں کی محبت سپراسٹار کے لیے پریشانی کا باعث بن جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ رات پیش لیکن ان کے بیٹے آرین خان نے عین موقع پر آکر اداکار کو ایک پرجوش مداح سے بچایا۔Fan Makes SRK uncomfortable
دراصل یہ واقعہ تب پیش آیا جب چک دے انڈیا کے اداکار کو ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹوں آرین اور ابرام خان کے ساتھ دیکھا گیا اور ہمیشہ کی طرح ہوائی اڈے کے باہر انتظار کر رہے پپرازی سپراسٹار کی تصویر نکالنے کے لیے بھیڑ لگائے کھڑے تھے۔ وہیں ہوائی اڈے پر ان کی موجودگی نے شاہ رخ کے مداحوں کو بھی پرجوش کردیا اور اسی درمیان ایک مداح نے سپراسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔
ایک ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ایک مداح زبردستی سلیفی لینے کے لیے اداکار کے قریب آتا ہے۔ مداح تصویر لینے کے لیے اداکار کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، جس کی وجہ سے شاہ رخ کو بے چینی محسوس ہوتی ہے اور وہ ایک قدم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اسی درمیان شاہ رخ کے بیٹے آرین نے آگے بڑھ کر اس صورتحال کو قابو کیا اور اپنے والد کا ہاتھ پکڑ کر کار کی طرف لے جاتے ہیں۔وہیں سوشل میڈیا صارفین آرین کی اس قدم کی تعریف کر رہے ہیں۔
شاہ رخ خان جلد ہی ہدایت کار سدھارتھ آنند کی اگلی تھرلر فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اداکارہ نینتھارا کے ساتھ ساؤتھ ڈائریکٹر ایٹلی کی جوان میں بھی نظر آنے والے ہیں، جو 2 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں تاپسی پنو کے مقابل نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں:SRK watching Darlings: شاہ رخ خان نے مصروف ترین شوٹنگ کے بعد فلم ڈارلنگز دیکھی