ETV Bharat / entertainment

Dhanashree Verma Pokes fun at Urvashi Rautela ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوئی دھناشری ورما نے اروشی روتیلا کو ٹرول کیا - آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ

کرکٹر یوزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما نے اداکار اروشی روتیلا کا نام لیے بغیر ان کا مذاق اڑایا ہے۔ اروشی روتیلا کے ذریعہ کیا گیا پوسٹ، جس میں انہوں نے لکھا تھا 'میرا دل مجھے آسٹریلیا لے جارہا ہے'، کے بعد دھناشری نے بھی انسٹاگرام پر اروشی کی طرح کیپشن دیتے ہوئے فلائٹ سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس مزاحیہ پوسٹ کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین خوش نظر آرہے ہیں۔ Dhanashree Verma pokes fun at Urvashi Rautela

ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوئی دھناشری ورما نے اروشی روتیلا کو ٹرول کیا

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 4:12 PM IST

ممبئی: کوریوگرافر دھناشری ورما اتوار کو بھارت بمقابلہ پاکستان T20 ورلڈ کپ میچ سے قبل اپنے شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کا ساتھ دینے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں۔Dhanashree Verma pokes fun at Urvashi Rautela انسٹاگرام پر انہوں نے فلائٹ کے اندر سے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' میری محبت مجھے آسٹریلیا لے جارہی ہے۔ میں بھارت اور اپنے شوہر کے لیے وہاں جارہی ہوں'۔ اپنے پوسٹ پر یہ کیپشن دیتے ہوئے انہون نے اداکارہ اروشی روتیلا کو ٹرول کیا ہے، جنہوں نے کچھ دن قبل کچھ اسی طرح کا کیپشن لکھا تھا۔

دھناشری کے اب اس کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اروشی کا مذاق اڑا رہی ہو'۔ وہیں ایک صارف نے لکھا کہ ' ٹرولنگ کر رہی ہو'۔ ایک اور نے لکھا کہ ' اروشی کو چیلنج'۔

حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لگاتار تنقید کا سامنا کر رہی اروشی روتیلا نے ٹرولنگ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے کہا گیا تھا کہ اداکارہ رشبھ پنت کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ اس طرح کا تبصرہ کیے جانے پر اروشی روتیلا نے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔

اروشی نے اپنی اس پوسٹ میں کہا کہ انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں 'اسٹاکر' کہا جارہا ہے۔ لیکن کسی کو بھی ان کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید کہا کہ ایک مضبوط عورت ’ بہت دل سے سوچتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے'۔

اروشی نے لکھا کہ ' پہلے ایران میں مہسا امینی اور اب ہندوستان میں۔۔۔ یہ میرے ساتھ ہورہا ہے وہ مجھے اسٹاکر کہہ کر پریشان کر رہے ہیں؟؟ نہ کوئی میری پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی میرا ساتھ دیتا ہے… ایک مضبوط عورت وہ ہوتی ہے جو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے۔ اس کے آنسو اس کی ہنسی کی طرح بہتے ہیں۔ وہ نرم اور طاقتور دونوں ہے، وہ عملی اور روحانی بھی ہے، وہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے'۔

ہندوستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہے۔ پہلا میچ 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ہے۔ حال ہی میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اروشی کے خلاف الزامات لگائے۔ ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ 'اروشی جو کچھ بھی کر رہی ہیں وہ مکمل طور پر ہراساں کرنے جیسا ہے، وہ رشبھ پنت کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ تصور کریں کہ اگر پنت اس کے لیے ایسا کرتے تو انہیں جیل بھیج دیا جاتا تھا۔ میں پنت کے لیے انصاف چاہتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ رشبھ نے کچھ سال پہلے ہی اروشی کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں کی تردید کی تھی وہ فی الحال ایشا نیگی کے ساتھ رشتے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: Urvashi Reaction on Stalking Rishabh Pant رشبھ پنت کا پیچھا کرنے کے الزام پر اروشی روتیلا کا ردعمل، کہا کسی کو میری پرواہ نہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.