ETV Bharat / entertainment

Kuttey Got Release Date: ارجن کپور اور تبو کی فلم 'کتے' کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی - فلم کتے کے مرکزی اداکار

ارجن کپور نے اپنی آئندہ فلم 'کتے' کی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج نے کی ہے۔ Kuttey Got Release Date

ارجن کپور اور تبو کی فلم 'کتے' کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:57 PM IST

عشق زادے کے اداکار ارجن کپور جلد ہی وشال بھردواج کے بیٹے آسمان بھردواج کی پہلی فلم 'کتے' میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں تبو، کونکنا سین شرما، نصیرالدین شاہ سمیت کئی قابل اداکار اہم کردار میں ہوں گے۔ اب فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم 13 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ارجن کپور نے انسٹاگرام پر یہ خبرشیئر کی۔

فلم کو وشال، لو رنجن اور انکور گرگ نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اس سے قبل یہ فلم 4 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی تھی تاہم اب میکرز نے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ گنڈے اداکار نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ 'اپنے نئے سال کی شروعات کتے کے ساتھ کریں جو 13 جنویر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی'۔فلم میں ارجن کپور، تبو، نصیر الدین شاہ، کونکنا سین شرما، کمود مشرا، رادھیکا مدن اور شاردول بھردواج شامل ہیں۔ کتے کی ہدایت کاری آسمان بھردواج نے کی ہے، جسے گلشن کمار اور بھوشن کمار کی ٹی سیریز نے پیش کیا ہے اور اسے لو رنجن، وشال بھردواج، انکور گرگ اور ریکھا بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کا موشن پوسٹر پچھلے سال ریلیز ہوا تھا، تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ اس پوسٹر میں فلم کی کاسٹ کی جگہ مختلف نسلوں کے کتے نظر آرہے ہیں۔ یہ پوسٹر ارجن نے سال 2021 میں شیئر کرتے لکھا تھا ' نہ یہ بھونکتے ہیں، نہ غراتے ہیں۔۔بس کاٹتے ہیں'۔ Kuttey Got Release Date

مزید پڑھیں: Arjun Kapoor Reviews Mili: ارجن کپور نے ملی میں بہن جانوی کپور کی ادکاری کی تعریف کی

آسمان بھردواج مشہور فلمساز وشال بھردواج کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے نیویارک میں اسکول آف وژول آرٹس کی تعلیم حاصل کی ہے اور ساتھ میں انہوں نے سات خون معاف، مٹرو کی بجلی کا منڈولا اور پٹاخہ جیسی فلموں میں اپنے والد وشال کو اسسٹ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ ارجن کپور کو آخری بار رواں سال ہونے والی فلم ایک ویلن ریٹرنز میں تارا ستاریا، جان ابراہم اور دشا پٹانی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ کتے کے علاوہ وہ لیڈی کلر میں بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.