انوراگ کشیپ نے ایک نئے انٹرویو میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنی فلم دیو ڈی پر سنجے کے ردعمل کا بھی انکشاف کیا۔ انوراگ نے اس انٹرویو میں بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو سال 2009 میں آئی ان کی فلم دیو ڈی پسند نہیں آئی تھی۔ واضح رہے کہ انوراگ کی یہ فلم سنجے لیلا بھنسالی کی سال 2002 میں آئی فلم دیوداس کے ریلیز کے چند سال بعد آئی تھی۔ دونوں فلمیں سرت چندر چٹوپادھیائے کے مشہور بنگالی ناول دیوداس پر مبنی ہے۔ انوراگ کشیپ نے انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ بھنسالی کی فلم بلیک پر ان کے ذریعہ لکھے گئے ایک مضمون سے وہ ناراض تھے، جس کی وجہ سے ان دونوں کی دوستی کچھ وقت کے لیے خراب ہوگئی تھی۔ Anurag kashyap on Sanjay Leela Bhansali
انوراگ کشیپ نے یوٹیوبر سمدیش بھاٹیہ کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'سنجے کو دیو ڈی پسند نہیں آئی تھی اور انہوں نے کہا کہ تم نے چندر مکھی اور پارو کو برباد کردیا۔ سنجے کی فلم دیوداس میں ایشوریہ رائے نے پارو کا کردار ادا کیا تھا، جو شاہ رخ کے ذریعہ ادا کیے گئے کردار دیو کی بچپن کی دوست ہوتی ہے۔ جبکہ مادھوری ڈکشٹ نے چندر مکھی کا کردار ادا کیا جو ایک طوائف ہوتی ہے۔ وہیں انوراگ کی فلم دیو ڈی کی کہانی کو آج کے جدید زمانے کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ جس میں ماہی گل نے ابھے دیول کی بچپن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ کلکی کیکلا نے چندا کا کردار ادا کیا تھا۔
۔جب سمدیش نے پوچھا کہ دیو ڈی پر سنجے لیلا بھنسالی کے کیا خیالات ہیں تب انوراگ نے بتایا کہ 'وہ (سنجے لیلا بھنسالی) اس فلم سے نفرت کرتے ہیں۔ اس نے کہا کہ تم نے چندر مکھی اور پارو کو برباد کر دیا ہے۔ اس نے مجھ سے یہ نہیں کہا تھا بلکہ اس نے یہ بات وکرم (ہدایتکار وکرم آدتیہ موٹوانے) کو کہی تھی، جو ان کے اسسٹنٹ اور دیو ڈی کے شریک مصنف تھے... بھنسالی ایک جینیئس ہیں، جب بات موسیقی، کوریوگرافی کی ہو، تو ان کا ذہن کمال کا کام کرتا ہے اور اب انہوں نے تشدد بھی دکھایا ہے۔ فلم گنگوبائی(عالیہ بھٹ کی 2022 کی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی) میں انہوں نے تشدد دکھایا، میں اس چیز سے بہت خوش تھا، میں نے جا کر اس سے کہا تھا ' تم اپنی حدوں کو توڑ کر باہر نکل رہے ہو'۔
انوراگ نے مزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے ایک بار ایک میگزین کے لیے سنجے کی فلم بلیک (2005) کے بارے میں ایک مضمون لکھی تھی جس نے سنجے کو پریشان کر دیا تھا۔ انوراگ نے کہا کہ سنجے کو لگتا تھا کہ میں اس کا دشمن ہوں۔ جب انوراگ سے پوچھا گیا کہ انہیں بلیک پسند آئی تھی تب انہوں نے کہا کہ ' مجھے نہیں آئی، مجھے اس پر یقین نہیں ہوا اور میں نے اس کے بارے میں لکھا، میں نے اس پر یقین نہیں کیا جس کی وجہ سے انہیں(سنجے) پریشانی ہوئی۔ اس مضمون کو اشاعت نہیں ہونا تھا کیونکہ وہ ان کی ذاتی رائے تھی۔ لیکن اب ہم واپس دوست ہوگئے ہیں، وہ دیوار اب ٹوٹ گئی ہے۔ مجھے کرنا پڑا خود جاکر'۔ واضح رہے کہ فلم بلیک میں رانی مکھرجی اور امیتابھ بچن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
انوراگ کی حالیہ ریلیز فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت میں الایا ایف اور کرن مہتا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 3 فروری کو ریلیز ہوگئی ہے۔