ETV Bharat / crime

گاندربل: غیر قانونی ادویات کے ساتھ پانچ گرفتار

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 7:41 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ کنگن میں پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط کر کے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط
غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے کنگن میں پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط کیے ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تھانہ کنگن میں مصدقہ اطلاعات پر ایس ڈی پی او یاسر قادری کی نگرانی میں کنگن میں 1102 کلو غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط کیے۔

غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط
غیر قانونی دوائیوں کے پودے ضبط

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے جن کی شناخت جاوید احمد وانی، محمد اسلم کٹاریہ (چھترگل)، شوکت احمد بڈانہ (چھترگل)، محمد اسحاق کھٹانہ (چھترگل) اور غلام نبی کھٹانہ (راجوری) کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گاندربل کے ایس ایس پی نکھل بورکر کے ضلع گاندربل کا چارج سنبھالنے کے بعد ایک ہفتے کے میں یہ دوسری کارروائی ہے۔

مقامی لوگوں نے ایس ایس پی گاندربل اور کنگن پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔

اس معاملے میں کنگن پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.