اتر پردیش کے بنارس کے کبیرچورہ ویمن اسپتال کو ویکسین لگانے کا مرکز بنایا گیا ہے جہاں 10:30 سے وزیراعظم کا ان لائن خطاب ہوگا جس کے لئے ایل ای ڈی اسکرین لگائے گئے ہیں ساتھ ہی وزیراعظم کچھ ان طبی اہلکاروں سے بات چیت بھی کریں گے جن کو ویکسین دی جا چکی ہوگی۔
محکمہ صحت کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار ویکسینیشن سیشن کی جانچ کریں گے۔ اس دوران کووڈ 19 سیکیورٹی پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا، سبھی مراکز پر سماجی فاصلے، ماسک، سینیٹائزر وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وی بی سنگھ نے کہا کہ جن طبی اہلکاروں کو ٹیکہ لگنا ہے ان کا نام پورٹل پر رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ ویکسین لگنے کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔ ہر سیشن میں انہیں لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جن کا نام پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ سبھی مراکز پر ویکسین بھیج دی گئی ہیں۔
چیف میڈیکل آفیسر نے ڈیوٹی میں مصروف تمام صحت کارکن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ مخلصانہ رویے کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی دشواری سامنے نہ آئے۔
واضح ہو کہ پہلے مرحلے میں کل 100 طبی اہلکاروں کو ویکسین دی جائے گی ایک مرکز پر 25 اہکاروں کو ٹیکہ لگایا جاۓ گا۔