ETV Bharat / city

Mazdoor Dastkar Union: ادھم پور میں مزدور دستکار یونین کا احتجاجی مظاہرہ - مزدور دستکار یونین نے اپنے مطالبے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا

ادھم پور میں مزدور دستکار یونین نے اپنے مطالبے کو لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں یوٹی حکومت سے بھی مطالبہ کا کہ جن کی پینشن رکی ہوئی ہے انہیں پینشن دی جائے۔ Mazdoor Dastkar Union Protest In Udhampur

ادھم پور میں مزدور دستکار یونین کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ادھمپور میں مزدور دستکار یونین کی جانب سے اپنے مطالبوں کو لیکر صدر درشن کمار کی صدارت میں حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ درشن کمار نے بتایا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے لیکن حکومت غریب عوام کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال سے بوڑھے، بیوہ یا معذور مزدوروں کو کوئی پنشن نہیں ملی اور مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے جو پیسے آتے تھے وہ بھی نہیں آ رہے۔Mazdoor Dastkar Union Protest In Udhampur

ادھم پور میں مزدور دستکار یونین کا احتجاجی مظاہرہ

آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد انہیں امید تھی کہ جے کے یو ٹی انتظامیہ محنت کش طبقے کے لوگوں کے لیے کچھ اچھا سوچے گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے مزدوروں کی پنشن ابھی تک شروع نہیں کی گئی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کا جلد از جلد خیال کیا جائے۔ بصورت دیگر آنے والے وقت میں حکومت کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest For Construction Of Underpass Road: انڈر پاس روڈ کی تعمیر کیلئے احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.