دہلی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں نے کچھ منفرد کرنے کی چاہت میں کشمیر سے، کنیا کماری تک کا سفر پیدل شروع کیا ہے۔
اس دوران ان نوجوانوں نے عوام کو ڈپریشن سے نکلنے کے لیے صلاح دی۔ یہ نوجوان سرینگر سے کنیا کماری تک کے سفر پر نکل پڑے ہیں۔
اونتی پورہ کے نزدیک سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ای ٹی وی بھارت سے ان نوجوانوں نے کہا کہ 'وہ اس تیز رفتار دنیا میں پیدل سفر کرکے یہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کچھ کرنے کا مثبت ارادہ کیا جائے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'کشمیر واقعی جنت ہے اور یہاں کے لوگ بے حد مہمان نواز ہیں اور یقینا یہ قابل تعریف ہے۔'
مزید پڑھیں: کرشنا ناتھ سرما: آسام کے گاندھی جنہوں نے اچھوت کے خاتمے کے لیے جد و جہد کی
انہوں نے مزید بتایا کہ 'قومی میڈیا میں کشمیر کی جو صورتحال بیان کی جا رہی ہے، زمینی حقائق اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 'انتظامیہ کی جانب سے 'نشہ مکت بھارت' مہم چلائی جا رہی ہے اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ڈپریشن کا شکار نہ ہوں اور ہنستے کھیلتے زندگی گزاریں۔'