مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں جمعرات کو ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور بلاک غورڈی کےنامی علاقہ میں جب دونوجوان ایک نالہ کو عبور کرتے تھے تبھی اچانک نالےمیں بہنے والے پانی کے تیز بہا ؤ میں دونوں نوجوان گر گئے،دو نوجوان میں ایک کی موت ہوگئی ہےڈ جبکہ دورسے کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ Youth dies after falling into fast flowing drain in Udhampur
زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ منیر احمد ولد عبدالغنی ساکن تھانوا ادھمپور کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت عاشق علی (25) ولد محمد شریف ساکن ڈھنڈل تحصیل رام نگر کے طور پرہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گوجر برادری کے سے تعلق رکھنے والے دونوں نوجوان جمعرات کی صبح 8 بجے کے قریب یگدھر علاقے سے واپس آرہے تھے۔
راستے میں گرنے والے برمین نالے میں اچانک پانی کا بہاؤ تیز تھا، اس دوران دونوں نوجوان نالے کو عبور کر رہے تھے کہ اچانک دونوں نالے میں گر گئے،موقع پر موجود لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے ریسکیو آپریشن کر کے نوجوانوں کو باہر نکالا لیکن تب تک ان میں سے ایک کی موت ہو چکی تھی۔