ETV Bharat / city

مہور میں غذائیت کے تعلق سے آگاہی ریلی

ضلع ریاسی کے مہور میں محکمہ صحت اور محکمہ ای سی ڈی ایس کی جانب سے ایک مشترکہ ''پوشن ریلی'' کا انعقاد کیا گیا جس کی سربراہی ڈاکٹر نوید نے کی۔

مہو میں آئی سی ڈی ایس کی اگاہی ریلی
مہو میں آئی سی ڈی ایس کی اگاہی ریلی
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:55 AM IST

ریاسی کے مہور میں غذائیت کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لیے نکالی گئی ''پوشن ریلی'' میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرس نے حصہ لیا۔

ریلی کی قیادت کر رہے ڈاکٹر نوید نے اس پراگرام کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ بچوں کی نشونما اور ان کی صحت مند زندگی کے لیے کیا کرنا چاہیے اور بچوں کی ماں کو کس طرح کی غذا دینی چاہیے۔

مہو میں آئی سی ڈی ایس کی اگاہی ریلی

ڈاکٹر نوید نے ’’پوشن ماہ‘‘ مہم کے تحت ’’بچوں کو ماں کا دودھ پلانا‘‘، ’’کامل خوراک‘‘، ’’خون کی کمی‘‘، ’’لڑکیوں کی تعلیم، غذا اور شادی کی صحیح عمر‘‘ اور ’’حفظان صحت کے اصول‘‘ سمیت مختلف موضوعات پر عوام کو جانکاری فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ نومولود بچوں کے صحت کا خیال کس طرح رکھا جائے اور ان کی ماں کو ان ایام میں کس طرح کے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے نو عمر لڑکیوں بچوں اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا کھانے کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بیماریوں سے دور رہ سکے گے۔

انہوں نے مزید کیا کہ آج بریسٹ فیڈینگ ویک منایا جاریا ہے اور اس دن کے منانے کا ایک ہی مقصد ہے کہ بچے کو ماں کا دودھ ہی دیا جائے۔ انہوں نے ماں کے دودھ سے بچے کی پرورش کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.