ETV Bharat / city

Srinagar Acid Attack: خاتون پر تیزاب پھیکنے والا ملزم گرفتار

author img

By

Published : Feb 1, 2022, 11:06 PM IST

سرینگر میں جوان سال لڑکی پر تیزاب حملے کے چند گھنٹوں بعد ہی جموں و کشمیر پولیس نے حملہ آور کو پکڑنے Acid Attack Arrested in Srinagar کا دعوی کیا ہے۔

Youth arrested for attacking girl with acid in Srinagar
خاتون پر تیزاب پھیکنے والا ملزم گرفتار

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھنکنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے Acid Attack in Srinagar ۔ اس حملے میں لڑکی کا چہرہ شدید طور پر جھلس گیا۔

جموں و کشمیر پولیس نے حملے کے کچھ ہی گھنٹوں میں حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی Youth Arrested for Acid Attack in Srinagar کیا ہے۔

ایک سینیئر پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "آج شام سرینگر شہر کے حول علاقے میں 24 برس کی ایک لڑکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب چھڑکا گیا۔ حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پوچھ گچھ کی اور تحقیقات شروع کی ہے۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ "تحقیقات اور تلاشی کے دوران پولیس حملہ آور کو پکڑنے میں کامیاب رہی۔

پولیس افسر کے مطابق حملہ آور اس وقت زیر حراست ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کے مطابق "حملہ آور کی شناخت مکمل ہونے اور حملے کا مقصد سامنے آنے کے بعد ہی تفصیلات میڈیا کے سامنے لائی جائیں گی۔"

حملے میں جھلس خاتوں کو زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

ہسپتال کے میڈیکل سپنٹنڈنٹ ڈاکٹر کنوالجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ "لڑکی کا چہرہ شدید طور پر جھلس گیا۔ آنکھوں میں بھی تیزاب گیا ہے جس سے ان کے آنکھوں میں نقصان ہوا ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ابھی نہیں کہہ سکتا کہ متاثرہ کی بنائی کیسی ہے، علاج اور جانچ ابھی جاری ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.