بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے شیخ العالم ہال میں عالمی تپ دق (ٹی بی) کا دن منانے کے لیے ایک دن پر محیط تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام نذیر احمد خان نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تپ دق کے خاتمے کے لیے ان کے کام کرنے پر مبارکباد دی۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ تپ دق سوسائٹی بڈگام نے ٹی بی کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری کے موضوع کے تحت کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈی ڈی سی بڈگام نذیر احمد خان نے اس بیماری کو ختم کرنے اور بڈگام کو ہندوستان بھر میں پہلا ٹی بی فری ضلع بنانے کے لیے طبی برادری تپ دق دفتر بڈگام کے عملے کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پورے ضلع کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے اور طبی برادری پر زور دیا کہ وہ بڈگام میں مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کی بہترین خدمت کرنے کے لئے اسی لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔
اس موقع پر اے ڈی ڈی سی بڈگام، اے ڈی سی، ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹ، ایس ڈی ایم بیرواہ، ایس ڈی ایم خان صاحب، ایم ایس ڈی ایچ بڈگام، بی ایم اوز، سینئر میڈیکو، آشا ورکرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے صحت کے کارکنوں کو مشکل وقت میں کام کرنے اور مریضوں کو ان کے علاج کو یقینی بنانے کے لیے گھر تک پہنچانے پر سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: Program Held on Women's Issue in Budgam: ''خواتین کو با اختیار بننے کے لئے پُر اعتماد ہونا ضروری''
ڈسٹرکٹ تپ دق افسر بڈگام ڈاکٹر ادفر یاسین نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع کی مجموعی کامیابیوں، جانچ، علاج، ادویات کی تقسیم، ریلیف اور سال 2015 سے اس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی دیگر سرگرمیوں پر غور کیا۔
پروگرام کے دوران موجود مجمع نے ملک کو ٹی بی سے پاک بنانے کا عہد بھی کیا جبکہ ٹی بی کے خاتمے پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی ریلیز کی گئی، ناموار مقامی فنکاروں نے نوکڈ ناٹک بھی پیش کیا اس کے بعد ضلع میں ٹی بی سے آگاہی کے لیے ایک بائیک ریلی نکالی گئی۔