ترال: اطلاعات کے مطابق سب ضلع کے ترال کے سنگرامہ علاقے میں ریچھ نے ایک بوسیدہ چنار کے تنے میں پناہ لی Bear Captured In Tral تھی اور گاؤں والوں نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں آگاہ کیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ کو پہلے بے ہوش کیا اور پھر پکڑ کر داچھی گام جنگلات کی طرف روانہ کیا۔
ریچھ کے پکڑے جانے سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے کیونکہ اس ریچھ سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس بوسیدہ چنار میں گزشتہ ہفتے بھی ایک ریچھ کو پکڑا گیا تھا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اس بوسیدہ چنار کو کاٹنے کی اپیل کی ہے کیونکہ یہ جنگلی جانوروں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی شہری غلام حسن نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی یہاں اس چنار میں ریچھ نے پناہ لی تھی گویا یہ چنار جنگلی جانوروں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔ اب گزشتہ شام بھی ریچھ نے اس میں پناہ لی جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے اسے یہاں سے نکال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bear Captured in Kulgam: کولگام میں وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ پکڑا
وہیں اس موقع پر محکمہ وائلڈ لائف میں یومیہ ملازمت کر رہے مظفر احمد نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی کہ محکمے میں کام کر رہے ڈیلی ویجرس کو مستقل کیا جائے۔