ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان - کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Kashmir Weather

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 12:41 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 اکتوبر تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے۔ Kashmir Weather

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت2.7

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے4.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ ادھر وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ چھائی رہی جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.