سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، وزارت آیوش، حکومت ہند کی جانب سے شیر کشمیر انٹرنیشل کنونشن سینٹر سرینگر میں یونانی ڈے 2022 کے Unani Day 2022 سلسلے میں جمعرات کو دو روزہ بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔International Conference on Unani Medicine
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر برائے آیوش حکومت ہند سر بانند سونووال اور وزیر مملکت برائے آیوش ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی مہمان خصوصی تھے۔
اس کے علاوہ جموں وکشمیر انتظامہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھردواج ،کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود، ڈائریکڑ جنرل سی سی آر یو ایم پروفیسر عاسم علی خان اور پرمود کمار پاٹھک اسپیشل سکریٹری وزارت آیوش حکومت ہند بطور مہمان اعزازی کے موجود رہے۔
کانفرس میں یونانی طب کے دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ آیوش سسٹم آف میڈیسن سے وابستہ ڈاکٹر صاحبان کے علاوہ متعلقہ سائنس کی ترقی میں کوشاں صنعتی اکادمی اور تحقیقی اداروں سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع "اچھی صحت و تندرستی کے لیے یونانی ادویات میں غذا اور غذائیت" ہے۔
یہ بھی پڑھیں: International Women's Day In Kashmir: عالمی یوم خواتین کے موقع پر سرینگر میں تقاریب
کانفرنس میں یونانی، آیورویدک اور دیگر شعبہ جات کے ماہرین نے گزشتہ برسوں کے دوران آیوش سسٹم آف میڈیسن میں ہو رہی پیش رفت اور حصولیابی کا تذکرہ کیا وہیں قدیم یونانی اور آیورویدک طریقہ علاج پر ہو رہی ہے تحقیق کے بارے بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ آیوش سسٹم آف میڈیسن میں بھارت نے نہ صرف قابل قدر ترقی کی ہے بلکہ پرانے طرز علاج کو اپنانے میں بھارت عالمی سطح پر دیگر ممالک سے آگے ہے، جس کا اعتراف آج ڈبیلو ایچ او بھی کر رہا ہے۔
گزشتہ چند برسوں سے ملک میں لوگ قدیم طرز علاج کی طرف پھر سے رخ کر رہے ہیں۔ موجود سائنس دور میں جہاں شعبہ طب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور بیشتر بیماریوں کے علاج کو ممکن بنایا ہے لیکن اس کے باوجود آج بھی قدیم طرز علاج کی اپنی اہمیت و افادیت برقرار ہے۔
مسیح الملک حکیم اجمل خان کی یاد میں منائی جانے والی اس کانفرنس میں کئی کتابوں کا رسم اجراء بھی کیا گیا، جبکہ ان یوگا انسٹریکٹرس کو بھی اسناد سے نوازا گیا جنھوں نے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔
یونانی طب میں نئ تیکنیک کو متعارف کر کے مرکزی حکومت کے تعاون سے ہسپتالوں میں آیوش یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ گزشتہ برسوں خاص کر جب سے کورونا کی وبائی بیمار پھوٹ پڑی ہے تب سے قدیم طرز علاج کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور آئے روز اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
واضح رہے یونانی ڈے ملک بھر میں 11 فروری کو منایا جاتا ہے لیکن کووڈ کی وجہ اس ڈے کو وقت معینہ پر منایا نہیں جا سکا تھا۔