ETV Bharat / city

Save Girl Child Scam: کشمیر میں گاڑی مالکان کو کون لوٹ رہا ہے؟ - سیو گرل چائل گھوٹالہ

وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ٹریفک اہلکار اور پولیس اہلکار پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوروں سے سیو گرل چائلڈ Save Girl Child کی پرچی گاڑیوں پر چسپاں کرکے پیسے وصول رہے ہیں۔ ڈرائیور کے مطابق یہ پرچیاں انہیں مشکوک لگ رہی ہیں۔

کشمیر میں گاڑی مالکان کو کون لوٹ رہا ہے
کشمیر میں گاڑی مالکان کو کون لوٹ رہا ہے
author img

By

Published : Dec 9, 2021, 6:41 PM IST

وادی کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ Public Transport J&K سے جڑے افراد گزشتہ ہفتوں سے پولیس انتظامیہ کی وجہ سے پریشانی کی حالت میں ہیں۔

کشمیر کے متعدد اضلاع میں تعینات ٹریفک Traffic Department J&kاور دیگر پولیس اہلکار گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں سے 'سیو گرل چائلڈ' Save Girl Child کے نام سے پیسے جمع کر رہیں ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے گاڑی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار ان کو بلاوجہ روک رہے ہیں اور ایک پرچی ان کے ہاتھ میں تھام کر ان سے پیسہ وسول رہے ہے۔

کشمیر میں گاڑی مالکان کو کون لوٹ رہا ہے

ڈرائیوریوں کے مطابق ان پرچیوں کے بارے میں جب وہ پولیس سے سوال کرتے ہے تو اس کو چالان کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور اور مالکان نے بتایا کہ یہ مشکوک سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کا انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی ہے۔

ڈرائیوروں نے بتایا کہ سیو گرل چائلڈ کے نام سے پوسٹر ان کی گاڑی کو چسپاں کئے جاتے ہیں اور اس کے عوض میں پولیس ان سے پیسے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ڈرائیوروں اور گاڑی مالکان کے مطابق ان پرچیوں پر نہ کسی سرکاری محکمے یا کسی این جی او کے متعلق کوئی بھی جانکاری موجود نہیں ہے جس کے وجہ سے انہیں یہ پرچیاں مشکوک لگ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Public Transport Issue:کوکرناگ میں سومو ڈرائیور کی من مانی سے عوام پریشان

تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب یہ مشکوک پرچیوں کا معاملہ ٹریفک پولیس کے انسپکٹر جنرل Traffic Police Inspector General Kashmir ٹی نامگیال کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ محکمے نے اس قسم کا کوئی بھی حکمنامہ جاری نہیں کیا ہے بلکہ یہ ایک غیر قانونی عمل ہے۔
وہیں گاڑی مالکان اور ڈرائیور نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہا کہ اگر متعلقہ محکمے کی جانب سے پیسے وصولنے کا کوئی بھی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا تو ٹریفک پولیس اہلکار کس کے کہنے پر اور کس کے لیے پیسہ وصول رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.