ETV Bharat / city

ترال میں چوپان فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام کی تردید: بھارتی فوج - हमारे ऊपर लगे आरोप बेबुनियाद : भारतीय सेना

جموں و کشمیر کے سیر جاگیر ترال میں فوج کی جانب سے ایک چوپان فیملی کو زد و کوب کرنے اور ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے فوج پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 10:44 PM IST

فوج کی جانب سے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ '27 ستمبر 2021 کی شام کو فوج کی ایک پارٹی سیر نامی گاؤں میں شبانہ گشت کے لئے گئی۔ آری پل نالہ، جو اس گاؤں سے گزرتا ہے، کے قریب پہنچنے پر ان کی نظر وہاں بیٹھے دو افراد پر پڑی۔'

بیان میں کہا گیا کہ 'جب ان افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا تو نالہ کے قریب رہنے والے علی محمد چوپان اور ان کے افراد خانہ اپنے گھر سے باہر نکل آئے۔ اس دوران علی محمد کی بیٹی عشرت جان نے بے ہوش ہونے کا ناٹک کیا،جس کے بعد افراد خانہ نے شور مچانا شروع کر دیا۔' فوج کے بیان میں کہا گیا کہ علی محمد چوپان کے اہل خانہ نے بعد ازاں گاؤں میں رہنے والے دوسرے لوگوں کو بلاکر فوج پر مکان میں توڑ پھوڑ اور لڑکی کو پیٹنے کا الزام لگایا۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ہم یہ بات پھر سے کہنا چاہتے ہیں کہ فوج اس گھر کے نزدیک گئی نہ اس لڑکی کے جس نے بے ہوش ہونے کا ناٹک کیا تھا'۔

فوج کے بیان میں علی محمد چوپان اور ان کے افراد خانہ پر کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ 'علی محمد چوپان کا بیٹا شبیر احمد چوپان عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں پی ایس اے کے تحت جیل میں بند ہے'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کو خراب کرنے اور لوگوں کو بھارتی فوج کے خلاف اکسانے کی غرض سے افواہیں اور غلط چیزیں پھیلانے والوں کے خلاف جموں و کشمیر پولیس میں شکایات درج کی جا رہی ہیں۔

ترال: فوج کی جانب سے زد و کوب کرنے کا مبینہ الزام

بتا دیں کہ پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں الزام لگایا کہ ترال میں فوجی اہلکاروں نے گھروں کی توڑ پھوڑ کی اور ایک کنبے کے افراد کی بے رحمی سے پٹائی کی۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کنبے کی ایک لڑکی کو شدید زخمی ہونے کے سبب ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.