ETV Bharat / city

Three Districts Bags Gold Medal: ٹی بی کیسز میں نمایاں کمی کے پیش نظر تین اضلاع گولڈ میڈل سے سرفراز

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:17 PM IST

نیشنل سرٹیفیکیشن آف پروگریس ٹو وارڈس ٹی بی فری کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ، پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں تپ دق کے کیسز میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے 8 اضلاع میں سے کشمیر کے تین اضلاع شامل ہیں۔

three-kashmiri-districts-secure-gold-in-tb-elimination
ٹی بی کیسز میں نمایاں کمی کے پیش نظر تین اضلاع گولڈ میڈل سے سرفراز

سرینگر:نیشنل سرٹیفیکیشن آف پروگریس ٹو وارڈس ٹی بی فری (National certification of progress towards tb free) کے اعداد و شمار کے مطابق کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ ،پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں تپ دق کے کیسز میں 60 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے زیر نگرانی تیار کردہ اس سروے رپورٹ کے مطابق تینوں اضلاع میں ٹی بی کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کے لیے ٹی بی مراکز میں طبی اور نیم طبی عملہ شاباشی کا مستحق ہے۔

ٹی بی یعنی تپ دق کے معاملات میں نمایاں کمی آنے کے پیش نظر وادی کشمیر کے تین اضلاع کپواڑہ، پلوامہ اور اننت ناگ کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ٹی بی کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر ہورہے قابل قدر کام کی بدولت ہی ان تین اضلاع میں کامیابی حاصل ہو پائی ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھر اس ضمن میں ایل جی نے بھی اپنے ٹویٹ میں تینوں اضلاع کے عملے کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ملک بھر میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے 8 اضلاع میں سے کشمیر کے تین اضلاع شامل ہیں۔وہیں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق راتھر نے نے بھی ٹی بی کو قابو کرنے میں تین اضلاع کو ملی کامیابی پر طبی اور نیم عملے کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی متعلقہ طبی ٹیموں کی سخت محنت سے ممکن ہوپائی ہے۔جموں وکشمیر میں ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے مہم جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آنے والے وقت میں جموں وکشمیر کے باقی اضلاع بھی ٹی بی کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.