یوں تو وادی کشمیر میں ہر برس موسم سرما کے شروع ہوتے ہی سوکھی سبزیاں دستر خوان کی زینت بن جاتی Dried Vegetable Eating In Kashmir ہیں لیکن سال نو اور چلہ کلان Chillai Kalan In Kashmir کی سخت ترین سردی اور برفباری کے ان ایام کے دوران سوکھی سبزیوں اور دالوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
کشمیر میں 3 اور 4 جنوری کی درمیانی شب سے ہورہی بارشوں اور برف باریRains & Snowfall In Kashmir سے پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں دکانوں سے لے کر ریڈیوں تک فروخت کی جانے والی ان سوکھی سبزیوں جیسے ساگ،پالک،کدو،بیگن،شلغم ،ٹماٹر اور سوکھی مچھلیوں وغیرہ کی خریداری میں لوگ مشغول نظر آرہے ہیں۔
سوکھی سبزیاں جس سے کشمیری میں "ہوک سون" بھی کہا جاتا یے۔ریکارڈ توڑ سردی اور اور برف باری کے دوران یہاں کے مقامی لوگ ان سبزیوں کو خوب استعمال میں لاتے ہیں۔
جنوری میں بیشتر ایام میں اہم رابطہ سڑکیں بھاری برف باری کے باعث منقطع رہتی ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے بازاروں میں تازہ سبزیوں کی قلت پیدا Shortage of Fresh Vegetables ہو جاتی ہے۔
ایسے میں پھر آسمان چھوتی قیمتی ہی سہی لوگ سوکھی سبزیاں جیسے الہ ہچہ،وانگن ہچہ ،گوجہ ہچہ،ٹماٹر ہچہ اور ہوکھ گاڈ یعنی خوشک مچھلیاں وغیرہ خریدنے کے لیے مجبور ہوجاتے ہیں۔
tradition of dried vegetables in Chillai Kalan in kashmi
یہ بھی پڑھیں:Smoked Fish of Kashmir: سردی کے ایام میں کشمیرمیں روایتی طور پر بھونی ہوئی مچھلیاں
شہر سرینگر کے مہاراجہ بازار، بٹہ مالو،زینہ کدل ،بہوری کدل،صفا کدل اور دیگر بازاروں میں ان سبزیوں کی کافی خریدو فروخت دیکھنے کو ملتی ہے۔
سوکھی سبزیوں اور دالوں کا کاروبار کرنے والے تاجر کہتے ہیں کہ موسم سرما کے دوران "ہوکھ سون " استعمال کرنے کی روایت ابھی جاری ہے۔ نہ صرف یہاں کے مقامی لوگ ان سبزیوں کو خریدتے ہیں بلکہ لداخ اور جموں میں بھی ان کو برآمد کیا جاتا ہے ۔
وادی کشمیر میں گزشتہ چند برس سے طبی ماہرین کے انتباہ کے پیش نظر خوشک سبزیوں کی خریدوفروخت میں قدرے کمی واقع ہوئی تھی ،لیکن اس بار چلہ کلان کے سخت ترین تیور دیکھاتے ہی لوگوں کے پاس ان سبزیوں کے استعمال کے بغیر کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں رہا۔
مزید پڑھیں:Smoked & Dried Fishes of Kashmir: کشمیر میں بھونی اورخشک مچھلیاں کھانے کی روایت کیوں ہو رہی ہے کم
مقامی لوگوں کہتے ہیں کہ جس طرح شدید سردی سے بچنے کے لیے کشمیری فیرن اور کانگڑی کا استعمال شدت سے کرتے رہتے ہیں۔ اسی طرح روائتی طور امیر سے لے کر غریب ان سبزیوں کا استعمال بھی کرتے رہے گے۔وہیں وادی کشمیر میں سرما کے دوران خوشک سبزیوں کے استعمال کی روایت کافی پرانی ہے۔
dried vegetable market in kashmir winter
سردیوں کے سخت ترین 40 روز یعنی چلہ کلان، پھر چلہ خورد (سردی کے 20 روز) اود چلہ بچہ( سردیوں کے 10 روز) میں بھی کشمیری لوگ ان خوشک سبزیوں کا استعمال صدیوں سے کرتے آرہے ہیں۔
کشمیر میں اس وقت 40 روز پر محیط سرد ترین ایام چلہ کلاں چل رہا ہے جس دوران وادی میں اکثر و بیشتر آبی ذخائر جم جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ 21 دسمبر سے شروع ہو کر جنوری کے آخر تک جاری رہتا ہے۔