ETV Bharat / city

Return of Cinema in Kashmir کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے نئے سینما کا کیا افتتاح

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 7:17 AM IST

Updated : Sep 20, 2022, 1:54 PM IST

کشمیر میں سینما کی واپسی ہورہی ہے، آج ایل جی منوج سنہا نے نئے سینما کا افتتاح کیا۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی تازہ ترین فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بائیکاٹ کی کال کے سبب اگرچہ باکس آفس پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی تاہم فلم کے ہیرو عامر خان اور ان کے مداحوں کو یقیناً اس خبر سے کافی مسرت ہورہی ہوگی کہ فلم کو آج 20 ستمبر منگل کو وادیٔ کشمیر کے پہلے ملٹی پلیکس میں ریلیز کیا جارہا ہے۔ Kashmirs First Multiplex

Kashmir LG Manoj Sinha
Kashmir LG Manoj Sinha

سرینگر: تیس برس کے بعد آج وادیٔ کشمیر میں سینما کی دوبارہ بحالی ہوگئی جب جموں وکشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے Kashmir LG Manoj Sinha سرینگر میں آج صبح 11:00 بجے سرینگر میں INOX کے ڈیزائن کردہ پہلے ملٹی پلیکس نئے سینما ہال کا افتتاح کیا۔ سرینگر کے سونہ وار اور بادامی باغ آرمی کنٹونمنٹ کے متصل سینما تھیٹر کو ڈی پی دھر نے آئی ناکس کمپنی سے تعمیر کروایا ہے۔ The Return of Cinema to Kashmir LG will inaugurate the new Cinema

کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے نئے سینما کا کیا افتتاح

یہ بھی پڑھیں:

منوج سنہا آج اس کا افتتاح کریں گے اور مقبول اداکار عامر خان کی نئی فلم 'لال سنگھ چڑھا" اس سینما میں پہلی فلم آج ہی پردے پر دکھائی جائے گی، جب کہ 30 ستمبر سے اس سینما میں روزانہ کی بنیاد پر شووز ہوں گے۔ یاد رہے کہ وادی میں سرینگر اور اننت ناگ میں کئی معروف سینما گھر تھے لیکن عسکریت پسندی کی شروعات سے ان سینما ہالز کو ناسازگار حالات کے سبب بند کرنا پڑا تھا۔ کئی سینما ہال آج ویران عمارتیں نظر آرہے ہیں تو کئی سیکورٹی فورسز کے کیمپس میں تبدیل کردیے گئے۔ Kashmirs first INOX multiplex in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:

اگرچہ سنہ 1998 میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت نے سرینگر میں ریگل، نیلم اور براڈوے دوبارہ کھولے تھے لیکن ریگل سینما ہال کے باہر گرینیڈ دھماکہ کیا گیا تھا جس کے بعد سینما کھولنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا۔ البتہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری پنڈت ڈی پی دھر نے سونوار میں 'آئی ناکس' سینما بنایا ہے جس میں فلم شائقین کے لیے تین آڈیٹوریم میں 520 سیٹوں کی تعداد رکھی گئی ہے اور اس میں شائقین کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔

قابل ذکر ہے دھر خاندان اس نئے سینما ہال سے متصل معروف "براڈوے" سینما چلا رہا تھا لیکن اس کو نوے کے بعد ناسازگار حالات کے وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ اس عمارت کو تجارتی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ ڈی پی دھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے وادی کے نوجوانوں کے لیے سینما کی واپسی کی ہے تاکہ وہ بھی بڑے پردے پر فلم دیکھ پائیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ایل جی منوج سنہا نے پلوامہ اور شوپیان میں دو سینما ہالز کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ جموں وکشمیر کے ہر ضلع میں سینما ہال بنایا جائے گا۔ پلوامہ اور شوپیان میں دو سرکاری عمارتوں میں بڑے کمروں کو سینما ہالز میں تبدیل کیا گیا ہے جہاں فلمیں دکھائی جائیں گی۔ تاہم ان ہالز میں روزانہ شوز کی شروعات کے متعلق انتظامیہ نے کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔

Last Updated : Sep 20, 2022, 1:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.