ETV Bharat / city

یوم آزادی کے پیش نظر ہر جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں: آئی جی پی کشمیر - سرینگر ای ٹی وی بھارت خبر

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے پیش نظر وادی کشمیر میں ہر جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پی کشمیر
آئی جی پی کشمیر
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 2:13 PM IST

انہوں نے کہا کہ وادی کے ہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعہ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ’پندرہ اگست کو لے کر ہر جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں چیکنگ کی جا رہی ہے اور ڈرون سرویلنس کا بھی انتظام کیا گیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

وجے کمار نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان امن خراب کرنے کی ایسی کوششیں کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز تمام چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سری نگر اور گرد و نواح علاقوں کی فضائی نگرانی کے لئے جمعرات کو لال چوک کے نزدیک واقع پرتاب پارک میں ڈرونز کا تجربہ کیا۔

اس موقع پر پولیس کے ایک سینیئر عہدیدار کے مطابق 15 اگست کے پیش نظر سول لائنز علاقوں کی ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں حزب عسکریت پسندوں کی تعداد ابھی بھی زیادہ: آئی جی پی کشمیر

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.