ETV Bharat / city

گیلانی کی وفات پر کشمیر میں عائد کی گئیں سخت بندشیں - سخت تیرین بندشیں عائد

کشمیر میں علاحدگی پسند سیاست کے سرپرست اور سخت گیر موقف رکھنے والے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر انتظامیہ کی جانب سے احتیاط کے طور پر وادی بھر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ وادیٔ کشمیر میں مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہے۔ موبائل نیٹ اور کالنگ سروسز بھی بند کر دی گئی ہیں۔

گیلانی کی وفات پر شہر خاص میں سخت بندشیں عائد

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 4:09 PM IST

Updated : Sep 2, 2021, 6:55 PM IST

سخت گیر اور بزرگ علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر احتیاط کے طور پر انتظامیہ نے وادی بھر میں کرفیو نافذ کیا ہے۔

گیلانی کی وفات پر کشمیر میں عائد کی گئیں سخت بندشیں

ادھر دارالحکومت سرینگر سمیت وادی کے بیشتر علاقوں میں تمام دوکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں، جب کہ مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہے۔ موبائل نیٹ اور کالنگ سروسز بھی بند ہیں۔

وہیں سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد وادی بھر میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سید علی شاہ گیلانی کی رہائشی علاقے حیدرپورہ کو سکیورٹی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔

آئی جی روڈ کے چپہ چپہ پر سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

سید علی شاہ گیلانی کو جہاں پر دفن کیا گیا ہے، اس پورے قبرستان کو سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

صحافیوں کو ویڈیوگرافی یا فوٹوگرافی کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

وہیں گیلانی کے گھر پر بھی ویڈیوگرافی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے تاہم ای ٹی وی بھارت نے سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر کچھ تصاویر اپنی کیمرے میں قید کرلی ہے۔

آئی جی روڈ پر صرف ان افراد کو چلنے کی اجازت دی جا رہی ہے جنہیں ایئرپورٹ جانا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ ایمرجنسی میں ہی لوگوں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ تازہ تفصیلات کے مطابق وادی میں حالات ابھی تک قابو میں ہیں۔

اننت ناگ گیلانی کی وفات پر کشمیر میں عائد کی گئیں سخت بندشیں

مزید پڑھیں:سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

دوسری جانب علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع شوپیان، کولگام، پلوامہ اور اننت ناگ میں بھی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ جگہ جگہ پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور تمام بڑے راستوں کو خار دار تار سے سیل کردیا گیا ہے۔

علاقے میں کسی بھی ناخوشگور واقعہ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

وہیں شہر سرینگر سمیت پرانے شہر کے نوہٹہ، رعناواری، صفاکدل اور خانیار اور حول سمیت دیگر علاقوں کے گلی کوچوں اور مرکزی رابطہ سڑکوں پر بندشیں کھڑا کی ہیں۔ جب کہ عوامی مزاحمت یا کسی بھی امکانی گڑ بڑی سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پُرانے شہر کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈاؤن ٹاؤن میں جگہ جگہ پر فورسز کی بھاری نفری دیکھی جارہی ہے جو کہ بغیر ایمرجنسی کے کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔

وہیں سرکاری ملازمین کو بھی عائد کی گئی بندشوں اور پابندیوں کے باعث گھروں کو واپس لوٹنا پڑا۔

سکیورٹی کی جانب سے عائد پابندی کے سبب چپے چپے پر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سواروں کو روک کر آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:گیلانی کی وفات پر وادی میں کرفیو نافذ

واضح رہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں بدھ کی رات اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ سرینگر میں انتقال کرگئے۔ اپنے سخت گیر موقف کے وجہ سے سید علی گیلانی کافی مشہور تھے جب کہ کشمیر کی سیاست میں یہ کم وبیش 50 برس سرگرم رہے۔

Last Updated : Sep 2, 2021, 6:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.