سرینگر: جموں و کشمیر کی گرامائی دارالحکموت سرینگر میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت اور آسانی بکری کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کے روز شہر بھر میں بڑے پیمانے پر مہم Campaign Against Illegal Acid Sale in Srinagar چلائی۔ اس مہم میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایک درجن سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یہ مہم ڈپٹی کمشنر سرینگر، محمد اعجاز اسد DC Srinagar Mohammad Aijaz Asad کی ہدایت پر شہر کے تمام تحصیلوں بشمول عیدگاہ، شالٹینگ، پانتہ چھوک، جنوبی سرینگر، چھانہ پورہ اور ضلع شمالی تحصیلوں میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق شروع کی گئی۔
مہم کے دوران سپریم کورٹ کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 13 دکانوں کو سیلShops Sealed in Srinagar کیا گیا ہیں۔اس دوران بغیر لائسنس کے ڈسٹل واٹر اور تیزاب فروخت کرنے والے چند دکانداروں نے اس کی فروخت کے لیے انٹری رجسٹر بھی نہیں رکھی تھی۔
حالیہ تیزاب واقعہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے ایک سرویلنس ٹاسک فورس تشکیل دی ہے،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر اور ضلع کے پولیس اور سول انتظامیہ کے سینیئر افسران شامل ہیں،تاکہ تیزاب کی غیر قانونی فروخت کو روک جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:
- Reaction Of Muslim Ulmas on Acid Attack: جرائم کی روک تھام کے لیے مذہبی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت پر زور
- Outrage Over Acid Attack on Woman: تیزاب متاثرہ لڑکی کا قصور کیا تھا؟
- Acid Attack on Woman in Srinagar: سرینگر میں تیزاب حملے کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج
ادھر ضلع مجسٹریٹ سرینگر نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اس جرم سے نمٹنے کے لیے تمام سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں اور معاشرے میں اس طرح کے گھناؤنے جرائم کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔