ETV Bharat / city

Srinagar Acid Attacker's Arrested: خاتون پر تیزاب پھیکنے والے تین ملزم گرفتار

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 6:21 PM IST

جموں وکشمیر پولیس نے گزشتہ روز سرینگر میں 24 سال لڑکی پر تیزاب سے حملے کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا Acid Attacker's Arrested ہے۔

srinagar-acid-attack-police-arrest-3-accused-seize-2-wheeler-used-by-assailants
خاتون پر تیزاب پھیکنے والے تین ملزم گرفتار

سرینگر :جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھنکنے کے الزام میں تین ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے Acid Attack in Srinagar ۔ اس حملے میں لڑکی کا چہرہ شدید طور پر جھلس گیا۔

پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "یکم فروری کی شام، سرینگر پولیس کو پولیس اسٹیشن نوہٹہ کے تحت آنے والے علاقے حول میں ایک 24 سالہ لڑکی پر تیزاب پھیکنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

"اس حوالے میں ایف آئی آر نمبر 08/2022 کے تحت آئی پی سی کی دفعہ 326 اے کے تحت پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا اور فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "چونکہ معاملہ سنگین نوعیت کا تھا، ایس ایس پی سرینگر نے فوری طور پر ایس پی نارتھ راجہ ذہیب کے ساتھ ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جس میں ایس ڈی پی او خانیار، ایس ایچ او نوہٹہ، ایس ایچ او صفاکدل اور ایس ایچ او خواتین پی ایس کو بطور ممبر چامل تھے،

پولیس کا کہنا ہے کہ "ابتدائی فیلڈ انوسٹی گیشن اور تکنیکی تجزیے کے دوران ایک مشتبہ شخص کا نام سامنے آیا جس سے مرکزی ملزم ساجد الطاف راتھر ولد محمد الطاف راتھر ساکن بوچھواڑہ ڈلگیٹ کی گرفتاری عمل میں آئی۔"

پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم کو لڑکی میں دلچسپی تھی اور جب سے اس نے اس کی منگنی کی تجویز مسترد کر دی تھی تب سے ملزم لڑکی کا پیچھا کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Acid Attack in Srinagar: سرینگر میں جوان سال لڑکی پر تیزاب سے حملہ

پولیس نے بتایا کہ ملزم ایک میڈیکل شاپ پر کام کرتا ہے اور یکم فروری کی شام کو کام سے وقفہ لے کر اسکوٹی پر اس جگہ کی طرف چلا گیا جہاں لڑکی ایک ساتھی ملزم مومن نذیر کے ساتھ کام کرتی تھی۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ "متاثرہ لڑکی جب شام کو گھر واپسی جانے لگی تو ملزم نے اس کا تعاقب کیا اور اس پر تیزاب پھینک کر اپنی دکان چلا گیا۔ "

پولیس کے مطابق کیس میں مزید شواہد سامنے آنے پر اس حملے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس جرم میں استعمال ہونے والی اسکوٹی بھی پولیس نے ضبط کر لی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ملزم نے تیزاب اپنے ایک جاننے والے سے خریدا تھا جس کی شناخت محمد سلیم ولد عبدالغنی ساکن پادشائی باغ کے طور پر ہوئی تھی،پولیس کے مطابق محمد اسلم ایک موٹر مکینک ہے جو درگا ناتھ ڈل گیٹ کے قریب انٹرنیشنل موٹرز پر کام کرتا ہے۔ پولیس نے اسے بھی گرفتار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar Acid Attack: خاتون پر تیزاب پھیکنے والا ملزم گرفتار

دریں اثنا، پولیس نے سرینگر کے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ تیزاب کی فروخت پر سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.