وادی میں بھاری برفباری Heavy snowfall in Kashmir کی وجہ سے پہاڑی علاقے مکمل طور پر سفید چادر کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ ہفتہ سے وقفہ وقفہ سے برف باری جاری ہے۔ سیدھو شوپیان علاقے میں چار فٹ سے زائد برف جم چکی ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں کاروباری و دیگر سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں۔ Business suspended in Shopian due to snowfall
وادی میں برفباری کی وجہ سے کھیل کے میدان میں بھی برف جم گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سیدھو شوپیان کے نوجوان برف پر کبڈی کھیل کر لطف اندوز ہورہے ہیں۔
نوجوان کبڈی کھلاڑی عبید رمضان نے بتایا کہ برفباری کے دوران منفی درجۂ حرارت میں کبڈی کھیلنے کا تجربہ نہایت شاندار رہتا ہے کیونکہ نہ سردی محسوس ہوتی ہے اور نہ ہی زمین پر گر کر زخمی ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'گزشتہ 6 برس سے کھلاڑی یہاں اسنو کبڈی کھیل رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: Demand for Snow Festival in Kokernag: کوکرناگ میں اسنو فیسٹیول منعقد کرنے کا مطالبہ
کبڈی کھلاڑی شاہد ممتاز پرے نے بتایا کہ 'وہ کئی برس سے اسنو کبڈی کھیلتے ہیں اور اس کھیل کو کافی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے کے دیگر لوگ بھی اس کھیل کا مزہ لینے کے لیے یہاں پر جمع ہوتے ہیں۔'