ETV Bharat / city

Srinagar Airport Records Highest Flights: سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں اٹھائیس مارچ مصروف ترین دن - سرینگر ہوائی اڈے میں پروازیں

سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے میں 28 مارچ کا دن سب سے مصروف ترین دن رہا ہے۔ اس روز ہوائی اڈے پر 15 ہزار 14 مسافروں نے 90 پروازوں میں سفر کیا۔ اس سے پہلے سرینگر کے ہوائی اڈے پر ایک دن میں 13 ہزار 7 سو مسافروں نے ایک دن میں سفر کیا تھا۔ Sgr Airport Records Highest Ever Flight Operations

sgr-airport-authority-marks-march-28-as-historic-day-records-highest-ever-flight-operations
سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں 28 مارچ مصروف ترین دن
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 3:27 PM IST

Updated : Mar 29, 2022, 7:20 PM IST

سرینگر: 28مارچ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تاریخ میں سب سے مصروف ترین دن رہا، جس میں ریکارڈ تعداد میں ایک ہی دن میں 90 پروازیں چلائیں Flight Operations In Sgr Airport گئیں۔ ہوائی اڈے کے اعلی عہدیداران کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ہی روز میں 15 ہزار 14 مسافروں نے 90 ہوائی پروازوں میں سفر کیا جن میں سے 45 پروازیں 7ہزار 824 مسافرین لے کر سرینگر لے آئی۔ جبکہ سرینگر سے 45 پروازوں نے 7 ہزار 190 مسافروں کو لے کر بیرون مقامات کے لیے اپنی اڑانیں بھری۔ اس سے پہلے سرینگر ہوائی اڈے پر 13ہزار 7سو مسافروں نے ایک ہی دن میں سفر کیا تھا۔

سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں اٹھائیس مارچ مصروف ترین دن
گزشتہ کل ریکارڈ تعداد میں ایئرپورٹ پر ہوائی جہازوں کی آواجاہی کے بیچ سرینگر ہوائی اڈے پر مقامی اور غیر مقامی مسافروں کا کافی رش دیکھنے کو ملا۔حکام کے مطابق بہار کے موسم کے ساتھ ہی کافی تعداد میں سیاح کشمیر کی سیر پر آرہے ہیں جس کے پیش نظر ہوائی اڈے پر مسافروں کا رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
sgr-airport-authority-marks-march-28-as-historic-day-records-highest-ever-flight-operations
سرینگر ہوائی اڈے کی تاریخ میں اٹھائیس مارچ مصروف ترین دن

یہ بھی پڑھیں:

ڈائریکٹر ایئرپورٹ کے مطابق مسافروں کے اس بھاری رش کو دیکھتے ہوئے ہوائی ڈاے پر انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔ جس میں اہم اقدام کے طور پر نئی ٹرمنل عمارت کے علاوہ 6 ہوائی جہازوں کی پارکنگ اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے تقریباً 1500 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں، تاکہ مسافروں کے سفر کو آرام دہ اور آسان بنایا جاسکے۔

Last Updated : Mar 29, 2022, 7:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.