ETV Bharat / city

Kaneez Fatima Joins JKPC: متعدد سیاسی رہنماؤں نے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیارکی - سجاد غنی لون نے رہنماؤں کا استقبال کیا

سجاد غنی لون نے کہا کہ میں پیپلز کانفرنس میں کنیز فاطمہ اور دیگرمعزز سیاسی کارکنان کا تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں،ان کی شمولیت سے پارٹی کو سیاسی سطح پر کافی فائدہ پہنچے گا،انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ قائدین عوام کی بہتری کے لئے انتھک کوششوں کرینگے۔ Prominent Political Figure from Karnah joins Peoples Conference

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس
جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 11:29 AM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کرناہ کے ایک درجن سے زیادہ سرکردہ سیاسی اور سماجی کارکنوں نے سری نگر میں واقع پارٹی کے صدر دفتر میں 22 جون 2022 کو جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی،پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔

جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس

Prominent Political Figure from Karnah joins Peoples Conference

اس دوران پارٹی میں شامل ہونے والوں میں کرناہ سے ڈی ڈی سی کی امیدوار کنیز فاطمہ اور اعجاز شاہ سمیت دیگر کارکنان شامل ہیں۔ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے امید ظاہر کی کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو کرناہ کے لوگوں تک پہنچنے،ان کی خدمت کرنے اور ان کے فلاح و بہبود کے لئے ممکنہ حد تک کام کرنے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر سجاد غنی لون نے کہا کہ میں پیپلز کانفرنس میں کنیز فاطمہ اور دیگر معزز سیاسی کارکنان کا تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں،ان کی شمولیت سے پارٹی کو سیاسی سطح پر کافی فائدہ پہنچے گا،انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ قائدین عوام کی بہتری کے لئے انتھک کوششوں کرینگے،اور کرناہ کی سیاست اور عوام کےفلاح و بہبود میں ایک مثبت کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں:سجاد لون کی عوام سے مین اسٹریم جماعتوں کی عزت کرنے کی اپیل

کرناہ کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی پر سابقہ ​​حکومتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سجاد لون نے کہا کہ سابق ​​حکومتوں نے کرناہ کو ترقیاتی محاذ پر مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.