ETV Bharat / city

'پتھراؤ کرنے والوں کو نہ سرکاری ملازمت اور نہ ہی پاسپورٹ'

جموں و کشمیر میں سی آئی ڈی (اسپیشل برانچ) نے اپنے تمام متعلقہ فیلڈ افسران کو ہدایت دی ہے کہ ''پاسپورٹ، سرکاری نوکری اور دیگر سرکاری اسکیموں کا فائدہ لینے والے شخص کی درخواست سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی قبول کی جائے۔''

JK police
JK police
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 1:08 PM IST

Updated : Aug 1, 2021, 1:40 PM IST

سی آئی ڈی کی ہدایت کے مطابق تمام فیلڈ یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پاسپورٹ، سرکاری نوکری اور کسی بھی سرکاری خدمات یا اسکیموں کا فائدہ لینے کا خواہشمند شخص پتھر بازی یا اُن معاملات میں ملوث نہ ہو جو ملک کی سلامتی کے خلاف ہے۔

سی آئی ڈی کی جانب سے جاری کردی سرکیولر
سی آئی ڈی کی جانب سے جاری کردی سرکیولر

سی آئی ڈی کے مطابق اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ کسی فرد سے متعلق مقامی تھانے کے ریکارڈس سے بھی ان معاملات کی تصدیق ہونی چاہیے۔

اس معاملے میں ڈیجیٹل ثبوت یعنی پولیس، سکیورٹی فورسز اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ریکارڈ میں دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز کا حوالہ دیا جائے۔

پولیس نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں ملوث کسی بھی شخص کو سکیورٹی کلیئرنس نہیں دیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں ہزاروں افراد بالخصوص نوجوانوں کے خلاف ضلع پولیس اسٹیشنز میں سنہ 2010 کے بعد پتھر بازی اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمے درج ہے۔

وہیں عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کے الزام میں بھی ہزاروں افراد پر مقدمے درج کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں 90 کی دہائی ہے بعد سے ہی ہزاروں کشمیری لوگوں کو عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ یا ان کے رشتہ داروں کو سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے پاسپورٹ و دیگر سرکار سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

پولیس کی اس نئی ہدایت کے بعد اب ہزاروں مزید نوجوان کو سکیورٹی کلیئرنس ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Last Updated : Aug 1, 2021, 1:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.