ETV Bharat / city

پابندیاں بشمول مواصلاتی قدغن جمعے کو بھی جاری رہیں گی: جموں و کشمیر پولیس - संचार प्रतिबंधों सहित प्रतिबंध

کشمیر میں علاحدگی پسند سیاست کے سرپرست اور سخت گیر موقف رکھنے والے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر انتظامیہ کی جانب سے احتیاط کے طور پر وادی بھر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ وادیٔ کشمیر میں مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر ٹھپ ہے۔ موبائل نیٹ اور کالنگ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔

پابندیاں بشمول مواصلاتی قدغن جمعے کو بھی جاری رہیں گی: جموں و کشمیر پولیس

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 10:33 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے مطابق وادیٔ کشمیر میں جمعرات جیسی پابندیاں بشمول مواصلاتی قدغن جمعے کو بھی جاری رہیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کو بعد از دوپہر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے جمعرات کی شام دیر گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ 'یہ کہنا ضروری ہے کہ آج جیسی پابندیاں اور انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن جمعے کو بھی جاری رہے گا۔ بعد از دوپہر صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی'۔

بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کو وادی بھر میں صورتحال پُرامن رہی اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان کے مطابق آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ 'لوگوں کے تعاون سے ان عناصر کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے جو وادی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں'۔

بیان میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قوم دشمن عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

پولیس بیان کے مطابق 'یہ افواہیں سرحد پار سے پھیلائی جا رہی ہیں جو صورتحال کا غلط فائدہ اٹھا کر وادی کے پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں'۔

مزید پڑھیں:سید علی گیلانی کی رحلت: کیا کشمیر میں ’حریت‘ یتیم ہوگئی؟

واضح رہے کہ کشمیر کے سب سے بڑے علاحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی عمر میں بدھ کی رات اپنی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ سرینگر میں انتقال کرگئے۔ اپنے سخت گیر موقف کے وجہ سے سید علی گیلانی کافی مشہور تھے جب کہ کشمیر کی سیاست میں یہ کم وبیش 50 برس سرگرم رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.