ETV Bharat / city

Farooq Abdullah on JK Rights: جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود، فاروق عبداللہ - فاروق عبداللہ جموں میں

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اس وقت جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہے اور یہ لڑائی کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے ہر ایک طبقے، ہر ایک فرد اور ہر ایک جماعت کی لڑائی ہے۔ Farooq Abdullah on JK Rights

restoring-rights-of-the-people-of-j-and-k-is-our-goal-says-farooq-abdullah
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود، فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Jul 22, 2022, 5:40 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے CSIR-IIIM کے سابق سینیئر پرنسپل اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر گرودرشن سنگھ کو جموں میں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ڈاکٹر فاروق نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی تحقیق اور علمی صلاحیتوں میں ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے دروازے عوام دوست، عوام مقبول اور باصلاحیت لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور پارٹی نے ہمیشہ ایسے افراد کا خیر مقدم کرکے عوام کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جن میں حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ مساوات اور برابری میں یقین رکھا ہے اور آج بھی جماعت اسی اصول پر قائم و دائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس وقت جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد میں مصروف ہے اور یہ لڑائی کسی ایک فرد یا جماعت کی نہیں بلکہ تینوں خطوں سے تعلق رکھنے والے ہر ایک طبقے،ہر ایک فرد اور ہر ایک جماعت کی لڑائی ہے۔

مزید پڑھیں:

ان کے مطابق جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود ہے لیکن ہمیں لوگوں کے روز مرہ کے مسائل و مشکلات اور چیلنجز کو نظر انداز نہیں کرنا ہے بلکہ انہیں ہر سطح اور زور دار طریقے سے اُجاگر کرکے ان کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.