ETV Bharat / city

راجوری: محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقد ٹریننگ پروگرام کا اختتام - راجوری ای ٹی وی بھارت خبر

ضلع راجوری میں محکمہ سیاحت کی جانب سے 200 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو پیر پنچال کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے سہہ روزہ دورے پر بھیجا گیا تھا جو آج مکمل ہوگیا ہے۔ یہ دورہ پیر پنچال کےسیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

ٹریننگ پروگرام
ٹریننگ پروگرام
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 11:06 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تین دن قبل محمکہ سیاحت کی جانب سے 200 افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو خطہ کے پیر پنچال کے مختلف سیاحتی مقامات کے دورے کے لیے بھیجا گیا ۔ ان تفریحی مقامات میں سات جھیل بھی شامل ہیں۔۔

ٹریننگ پروگرام

تین روز قبل ڈپٹی کمشنر راجوری راکیش کمارشاون نے ٹریکینگ عملہ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا۔ اور ان تمام افراد کے قیام و طعام کا انتظام محکمہ سیاحت کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ ٹریکینگ خطہ کے پیر پنچال کےسیاحتی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔

ضلع راجوری کے ساتھ ساتھ جموں وپونچھ سے بھی لوگوں نے اس ٹریکینگ پروگرام میں حصہ لیا اور حسین وادیوں سے لطف اندوز ہوئے۔

وہیں ٹریکینگ سے واپس آنے کے بعد چند لوگوں نے کہا کہ یہ تین روزہ ٹریکینگ پروگرام بہت اچھا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام و طعام کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے لیے وہ ڈپٹی کمشنر راجوری اور ان کی پوری ٹیم کے شکر گزارہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہرسال اس طرح کے پروگرامز منعقد کئے جائیں۔ اورعلاقہ کو سیاحتی مقامات کے نقشہ پرلایا جائے۔

وہیں ڈی ڈی سی ممبر اقبال ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا یہ بہت بڑا قدم ہے جس سے ہمارے خطہ پیر پنچال کی خوبصورتی کو محکمہ سیاحت کی جانب سے فروغ دینے کا قدم اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ سیاحت اگلے ماہ سے ثقافتی، تفریحی تقریبات کا اہتمام کرے گا

انہوں نےمرکزی حکومت، لیفٹنٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقامات کو سڑک سے منسلک کیا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ پانے میں آسانی ہو۔

سرکار، گورنر انتظامیہ وضلع انتظامیہ راجوری سے گزارش کی ہے کہ ایسی جگہوں کو سڑک کے ساتھ جوڑا جائے تاکہ ان جگہوں پر سیاحت کو فروغ مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.