ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ Rain forecast in Kashmir

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:00 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر وادی میں ہفتے کی صبح ہلکی بارشیں ہوئیں اور مطلع دن بھر ابر آلود رہا۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 20 ستمبر تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔وادی میں شبانہ درججہ حرارت کہیں معمول سے زیادہ تو کہیں معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ Rain forecast in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Jammu and Kashmir کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت13.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.