جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جمعہ کے پیش نظر ریل سروسز کو احتیاطی طور پر بند کیا گیا ہے، ریل خدمات بند ہونے سے لوگوں کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گذشتہ دنوں سینئر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات کے بعد سے انتظامیہ نے پانچ دنوں تک مسلسل بارہمولہ سے بانہال تک ریل خدمات کو بند کیا تھا اور جب پانچ روز کے بعد اسے دوبارہ بحال کیا گیا تو آج ایک پھر اسے معطل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کولگام میں 19 سالہ طالب علم کی لاش برآمد
ریلوے حکام کے مطابق ایک دن کے لئے ریل سروسز کو بند کیاگیا ہے، آج شام سے یا پھر کل سے معمول کے مطابق ریل خدمات بحال ہونے کے امکانات ہیں۔