ETV Bharat / city

اگر معقول سکیورٹی موجود نہیں تو انتخابات کیوں؟: کانگریس - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے انتظامیہ اور سکیورٹی کے افسران پر الزام عاید کیا ہے کہ بی جے پی اور اس کی حمایتی جماعت کو چھوڑ کر دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ڈی ڈی سی انتخابات کی مہم کے لیے سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

pirzada mohammad saeed accused the administration and security officials of providing security to the BJP and its allies
اگر معقول سکیورٹی موجود نہیں تو انتخابات کیوں؟ کانگریس
author img

By

Published : Dec 5, 2020, 5:16 PM IST

سرینگر میں پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر زادہ سعید نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوران امیدواروں کی جانب سے شکایتیں موصول ہورہی ہے کہ بی جے پی اور اپنی پارٹی اور انکی حمایت پر آزاد امیدواران کو ہی انتخابی مہم چلانے کے لیے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کے پاس امیدواروں کو سکیورٹی کے معقول انتظامات نہیں تھے، انکو ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کیوں کرنے تھے۔

پیرا زادہ سعید جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں آٹھ مراحل میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں اور اب تک تین مرحلوں میں ووٹنگ ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

'جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا خاتمہ عنقریب'

ان انتخابات میں جموں و کشمیر کی چھ سیاسی جماعتوں نے 'پیلوپلز الاینس فار گپکار ڈیکلیریشن' کے نام پر متحدہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں، جن کا مقابلہ اپنی پارٹی اور بی جی پی کے ساتھ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.