ETV Bharat / city

Water Shortage in Pulwama: پلوامہ:ٹنکی تعمیر ہونے کے پندرہ سال بعد بھی لوگ پانی سے محروم - پلوامہ میں پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

پلوامہ کے اندروسہ گاوں میں پندرہ سال قبل ایک پانی کی ٹنکی water tank تعمیرکی گئی تھی تاہم اس واٹر ٹنکی کو پانی پہنچانے کیلئے شروع نہیں کیا گیا۔ جس وجہ سے مزکورہ گاوں کے لوگوں کو پینے کے پانی کےحوالے سے سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

ٹنکی تعمیر ہونے کے پندرہ سال بعد بھی لوگ پانی سے محروم

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:34 PM IST

جموں وکشمیر کےضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع اندروسہ گاوں Andrusa village کے لوگوں نے آج پی ایچ ای محکمے PHE Departments کے خلاف سراپا احتجاجی مظاہرہ کیا وہ مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے گاوں میں آج سے پندرہ سال پہلے ایک واٹر ٹنکی تعمیر کٸ گٸ، تاہم پندرہ سال گزرنے کے باوجود بھی اس واٹر ٹینکی کو پانی کیلئے شروع نہیں کیا گیا ۔جس وجہ سے مزکورہ گاوں کے لوگوں کو پینے کے پانی کےحوالے سے سخت مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

ٹنکی تعمیر ہونے کے پندرہ سال بعد بھی لوگ پانی سے محروم
مقامی لوگوں نے کہا کہ انہوں نے یہ مطالبہ کٸ بار متعلقہ افسروں کی نوٹس میں لایا لیکن پھر بھی ان کے اس مطالبے کو زیر غور نہیں لایا گیا ہے۔

احتجاجیوں نے کہا کہ ان کی خواتین کو گاوں سے دورایک ٹوبویل Tube wellکے پاس جانا پڑتا ہے جہاں انہیں کافی وقت تک انتظار کرنے کے بعد پانی گھر لانے کی باری آجاتی ہے جو ان کے لۓ باعث پریشانی ہے۔

احتجاجیوں نے مزید کہا کہ اگر چہ انہوں نے ذاتی طور گاوں میں کچھ ٹیبولز لگوائے ہیں لیکن وہ بجلی کے بغیر نہیں چل پاتے ہیں جس وجہ سے انہیں کبھی کبھار بجلی نہ آنے سے پینے کا پانی مہیا نہیں ہوتا جبکہ گھر میں انسانوں کے علاوہ جانوروں کے لۓ بھی پینے کے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

احتجاجیوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واٹر ٹینکی کو شروع کرنے میں پہل کرے تاکہ مزکورہ گاوں کی ایک بڑی آبادی کو پینے کے پانی کے حوالے سے راحت محسوس ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.