ETV Bharat / city

Water Scarcity in Ganderbal village: صاف پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان - صاف پانی نہ ملنے سے لوگ پریشان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جل شکتی محکمہ کی جانب سے انہیں جو پانی سپلائی کیا جاتا ہے وہ ناقابل استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نل سے نکلنے والے پانی میں کیڑے پائے جاتے ہیں۔ پانی پینے کے قابل نہیں رہتا ہے۔ Ganderbal Areas Facing Drinking Water Shortage

پانی کی عدم دستیابی
پانی کی عدم دستیابی
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 8:51 AM IST

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کمشیر کے ضلع گاندربل کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جس کی وجہ سے عوام میں محکمہ جل شکتی کے تئیں برہمی پائی جارہی ہے۔ ضلع کے سرژ پاین نامی علا قہ میں پانی کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پانی نہ ملنے سے سخت پریشان ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں پانی لانے کے لیے دو کیلو میٹر دور جاکر پانی لانا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نل سے کبھی پانی آتا ہے کبھی نہیں آتا ہے اور یہ پانی ناقابل استعمال ہوتا ہے۔ Ganderbal Areas Facing Drinking Water Shortage

پانی کی عدم دستیابی

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جل شکتی محکمہ کی جانب سے انہیں جو پانی سپلائی کیا جاتا ہے وہ ناقابل استعمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نل سے نکلنے والے پانی میں کیڑے پائے جاتے ہیں۔ پانی پینے کے قابل نہیں رہتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جل شکتی محکمہ کو متعدد دفعہ آگاہ کیا گیا، تاہم ابھی تک مذکورہ محکمہ کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے لفٹننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں قدم اٹھائیں، تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوسکے۔ اس بارے میں جب محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینیئر جگمیت سنگھ سے بات کر نے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے بعد میں اس مسئلے پر بات کرنے کا وعدہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.