ETV Bharat / city

غلام نبی لون کا سوپندر کور کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت - ہفتے کے روز قتل ہوئی پرنسپل سوپندر کور

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے ہفتے کے روز قتل ہوئی پرنسپل سوپندر کور کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'جن حالات کا سامنا ہمیں یہاں کرنا پڑ رہا ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے 1990 حالات کو دہرایا جا رہا ہے، یہاں معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے'۔

غلام نبی لون کا سوپندر کور کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 9:27 PM IST

جمعرات کے صبح نا معلوم بندوق برداروں نے سرینگر کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول سنگم عیدگاہ کی پرنسپل سوپندر کور اور اسی اسکول کے ایک استاد کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اس تعلق سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورہ نے متاثرہ کنبہ سے ملاقات کی اور کہا کہ 'کشمیر میں بی جے پی کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں'۔

غلام نبی لون کا سوپندر کور کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ 'نا معلوم بندوق برداروں کا پتہ لگایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری ہلاکتوں میں عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ قاتلوں کی شناخت ہو اور یہ مطالبہ تو متاثرہ کنبوں کا بھی ہے۔

جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز قتل ہوئی پرنسپل سوپیندر کور کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جن حالات کا سامنا ہمیں یہاں کرنا پڑ رہا ہے اس سے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے 1990 حالات کو دہرایا جا رہا ہے، یہاں معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر: جے سی او سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ کب تک اس طرح سے مظلوموں معصوموں کو ہلاک کیا جاتا رہے گا اور ہم ہمیشہ نامعلوم بندوق بر دار کہتے رہیں گے، ضروت اس بات کی ہے کہ 'نامعلوم' کو 'معلوم' کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ بے حد رنجیدہ اور پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.