جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں پی ڈی ڈی ملازمین نے (PDD employees protest in Ganderbal) الیکٹرک پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین (Electric Power Development Corporation Employees Union) کے زیر اہتمام 72 گھنٹوں سے کام چھوڑ احتجاج شروع کردیا ہے۔
اس موقع پر نمائندے سے بات کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ 'ہم پچھلے دس روز سے ضلع میں ڈویژن سطح پر (Protest In Ganderbal) احتجاج کر رہے ہیں۔ کیونکہ ہمیں 2019 میں مستقل کرنے کے احکام جاری کیے گئے تھے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'نہ ہی ہماری اور دیگر ساتھیوں کی مستقلی کی جا رہی ہے اور نہ ہی ہماری فائلز کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔'
قائدین نے مزید بتایا کہ 'ہمارے یہاں متعدد ملازمین دوران ڈیوٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا عمر بھر کے لیے معذور ہو کر رہ گئے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم موجودہ حکومت سے اپنے جائز حق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اگر ہمارے مطالبوں کو فوری طور پر پورا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کو مزید آگے تک لے جائیں گے۔'