سری نگر: وادیٔ کشمیر کے ضلع بڈگام میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے سلسلے میں پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن اور بی جے پی کے وفود یونین ٹریٹری کے ایل جی منوج سنہا سے سرینگر میں ملاقات کریں گے۔ ان وفود میں پی اے جی ڈی کی سربراہی نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کریں گے جب کہ بی جے پی کی صدارت جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کریں گے۔ PAGD, BJP Delegation Will Meet LG
کشمیری پنڈت راہل بھٹ کو ضلع بڈگام کے چاڈورہ تحصیل دفتر میں واقع ان ہی کے آفس میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے جمعرات کو ہلاک کردیا تھا۔ Rahul bhat killing Case. اس واقعہ کے بعد وادی میں پی ایم پیکج کشمیری پنڈت ملازمین نے احتجاج کیا اور سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان کو وادی سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ تاہم انتظامیہ کے افسران جن میں ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار شامل تھے ان مظاہرین سے ملے اور ان کا یہ مطالبہ منظور نہیں کیا۔ یہ ملازمین مسلسل احتجاج پر ہیں اور اب یہ مطالبہ سیاسی رخ اختیار کر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- LG Manoj Sinha On Rahul Bhat Killing: "مقتول راہل بٹ کے اہل خانہ کو انصاف ملے گا"
- Rahul Bhatt's Last Rites Performed In Jammu: نم آنکھوں کے ساتھ راہل بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا
سیاسی جماعتوں نے ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اقلیتی آبادی کو تحفظ دینے میں ناکام ہوئی ہے۔ اس ضمن میں پی اے جی ڈی اور بی جے پی کے وفود ایل سے ملاقات کررہے ہیں اور کشمیری پنڈتوں کی عدم سیکورٹی کا معاملہ ان سے اٹھائیں گے۔