ETV Bharat / city

Outstanding Performance of Kashmiri Students: بورڈ امتحانات میں کشمیری طلبہ کی شاندار کامیابی

کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور صرف آن لائن کلاسز کی دستیابی کے بیچ کشمیر صوبے کے دسویں اور بارویں جماعت کے طلبہ نے اس سال شاندراد کارکردگی کا مظاہرہ Outstanding Performance of Kashmiri Students کیا۔ دسویں جماعت کی کامیابی کی شرح فیصد 78.43 جبکہ بارویں جماعت کی کامیابی شرح 75فیصد رہی۔ کامیابی کے معاملے میں لڑکیوں نے لڑکوں کو ایک بار پھر پیچھے چھوڑ دیا۔

outstanding-performance-of-kashmiri-students-in-10th-and-12th-class-examination-despite-of-online-classes
بورڈ امتحانات میں کشمیری طلبہ کی شاندار کامیابی
author img

By

Published : Feb 18, 2022, 8:41 PM IST

Updated : Feb 18, 2022, 10:02 PM IST

کشمیر صوبے میں حالیہ دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائخ میں طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ Outstanding Performance of Kashmiri Studentsکیا۔کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور صرف آن لائن کلاسز کی دستیابی کے بیچ نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اسکولوں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیش کے اعداد شمار کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 72684 طلبہ نے شرکت کی۔جن میں سے 57007 طلبہ کامیاب ہوئے۔کامیابی کی مجموعی شرح 78.43 فیصد JKBOSE Declared 10TH Class Results رہی۔

بورڈ امتحانات میں کشمیری طلبہ کی شاندار کامیابی

دسویں کے نتائج میں میں 19 طلبہ نے 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا،جبکہ 24 طلبہ نے 500 میں سے 499 نمبرات حاصل Position Holders in 10TH Class Exam کیے۔

بارہویں جماعت میں کل 72180 طلبہ نے سالانہ امتحان میں شرکت کی،جن میں سے 54075 طلبہ کامیابی سے سرفراز ہوئے۔کامیابی کی مجموعی شرح 75 فیصد رہی، جبکہ اس امتحان میں لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی کارکردگی نمایاںPosition Holders in 12TH Class Exam رہی۔

سائنس اسٹریم میں عروسہ پرویز نے پہلی پوزیشن حاصل کی،کامرس میں تانبدہ جان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرٹس میں ادیبہ مزمل نے جبکہ شیلا نبی ہوم سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اس بار بارہویں اور دسویں جماعت کے نتائج میں بیشتر سرکاری اسکولوں کی کارکردگی بھی حوصلہ افزا رہی،تاہم چند ایسے سرکاری اسکول بھی ہیں جن کا رزلٹ صفر کے برابر سامنے آیا ۔ اس سال سرکاری اسکولوں میں دسویں کی کامیاب شرح فیصد گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رہی۔

اس بیچ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی خراب صورتحال اور صرف آن لائن کلاسز دستیاب ہونے کے باوجود بچوں نے خود محنت کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اسکول اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ دسویں جماعت کے نتائج میں 500 میں سے 500 نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ میں 13 لڑکیاں شامل ہیں۔ اس سال پرائیویٹ اسکولوں کے نتائج 91.18 فیصد جبکہ سرکاری اسکولوں کی شرح 67.25 فیصد رہی۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں کے کل 38 ہزار 721 طلبہ نے اس سال دسویں جماعت کے امتحانات دیے تھے جن میں سے 26 ہزار طلبہ پاس ہوئے، جب کہ نجی یاپرائیویٹ اسکولوں کے 33 ہزار 963 طلبہ میں سے 30 ہزار967 طلبہ کامیاب ہوئے۔

Last Updated : Feb 18, 2022, 10:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.