ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے منسلک تمام ضلع اور سب ضلع ہستپالوں میں فی الحال معمول کی طرح ہی او پی ڈی خدمات بحال رہیں گی۔ جب کہ مختلف قسم کی سرجریز بھی معمول کے مطابق ہی انجام دی جائے Surgery as usual in District Hospitals گی۔
ان باتوں کا اظہار ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیرDirector Health Services Kashmir نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ آکسیجن، بستروں کی دستیابی اور ادویات کی سہولیات کو بھی میسر رکھا گیا ہے تاکہ کورونا بیماروں کو کسی بھی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:Spike in Covid Cases In J&K: جموں وکشمیر میں کورونا کی لہر نے شدت اختیار کر لی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا کہ گزشتہ دنوں جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں جس طرح سے کورونا کے مثبت معامالات سامنے آرہے ہیں وہ یا تو معمولی علامت کے یا بغیر علامت کے ہوتے ہیں ایسے میں مریضوں کو گھریلو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
انہوں نے گھریلو قرنطینہ کے قوائد و ضوابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گھریلو قرنطینہ کے دوران اگر کسی کورونا مریض کو سانس لینے میں کوئی دقت یا دیگر قسم کو کوئی پیچیدگی شکایت محسوس ہوگی تو اس صورت میں مریض کو فوری طور ہسپتال کا رخ کرنا ہوگا۔