ڈی ڈی سی انتخابات کا آج پہلا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران نیشنل کانفریس کے رہنما سلمان ساگر نے ووٹنگ سے ایک گھٹنہ قبل صورہ پولنگ مرکز کی تبدیلی کی اطلاع دی ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت سکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
اس ضمن میں نیشنل کانفریس کے رہنما سلمان ساگر نے اہم اطلاع دی ہے۔
سلمان ساگر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ 'آج انتخابی دن کے صبح 6.15 بجے اے آر او صورہ نے پولنگ اسٹیشنز کی جگہ میں تبدیلی کے بارے میں اطلاع دی ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'اس کو پہلے سے طے شدہ الجھن کے علاوہ کیا کہنا چاہئے جو رائے دہندگان میں انتشار پھیلانے کے لیے ہو گا'۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات نیز پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہفتے کے روز ڈالے جارہے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈی ڈی سی اور پنچایتی و بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ہفتے کے روز 43 انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جن میں سے 25 حلقے کشمیر جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار 4 سو 75 امیدوار قسمت آزمارہے ہیں جن میں سے 296 امیدوار جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان امیدواروں میں سے 172 کا تعلق کشمیر جبکہ 124 کا تعلق جموں سے ہے۔