ETV Bharat / city

سرینگر میں پاکستان کے خلاف احتجاج - JAMMU AND KASHMIR

یہ مارچ سخت سیکورٹی بندو بست کے تحت کیا گیا اور گپکار کی سڑکیں اس مارچ کے لئے سیل کی گئی تھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے-

سرینگر میں پاکستان کے خلاف احتجاج
سرینگر میں پاکستان کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Oct 22, 2020, 8:24 PM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جمعرات کو چند نوجوانوں نے 22 اکتوبر 1947 کو پاکستان کے قبائلیوں کی جانب سے کشمیر میں حملے کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا جس دوران انہوں نے پاکستان مخالف نعرہ بازی کی-

یہ مارچ انہوں نے سرینگر کے گپکار سے ڈلگیٹ میں واقع اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورز گرپ فار انڈیا اینڈ پاکستان کے دفتر تک نکالا- انکا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے علاوہ دنیا کو 22 اکتوبر 1947 کو کیے گئے حملے کے دوران زیادتیوں کے متعلق آگہی کرائیں گے- کارکنوں نے بتایا کہ وہ اقوام متحدہ کو میمورنڈم پیش کریں گے-

سرینگر میں پاکستان کے خلاف احتجاج
یہ مارچ سخت سیکورٹی بندو بست کے تحت کیا گیا اور گپکار کی سڑکیں اس مارچ کے لئے سیل کی گئی تھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے- یہ اس نوعیت کا پہلا مارچ یا احتجاج تھا جس کو انتظامیہ کی جانب سے اجازت دی گئی تھی اور سیکورٹی بھی فراہم کرائی گئی تھی-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.