ETV Bharat / city

Rain in Jammu and Kashmir کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ یا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ Night temperature drops amid rain forecast in Kashmir

بارش
بارش
author img

By

Published : Sep 12, 2022, 2:17 PM IST

وادی کشمیر میں دگر گوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

Night temperature drops amid rain forecast in Kashmir

انہوں نے کہا وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے اور اس دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران گلمرگ میں 8.8 ملی میٹر, پہلگام میں بھی8.8 ملی میٹر، کپوارہ میں 12.1 ملی میٹر اور قاضی گنڈ میں سب سے زیادہ 15.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادھر وادی میں مطلع ابرا الود رہنے اور وقفے وقفے سے بارشیں ہونے سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ یا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وج گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وج گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:Weather in Kashmir: کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.