ETV Bharat / city

Kashmir Weather کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ Rain Forecast in Kashmir

کشمیر میں مزید بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

author img

By

Published : Aug 16, 2022, 12:31 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں موسم کی یہی صورتحال اگلے دو دنوں کے دوران جاری رہنے کی توقع ہے۔ night temperature decreased in Kashmir

ادھر وادی میں بارشوں کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Update in Kashmir: وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

سرحدی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وےا ٓف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت18.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.