جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے رات کے دوران لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی Non Essential Travel Testricted in J&k عائد کر دی ہے۔
جموں و کشمیر میں میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کے پیش نظر ایل جی انتظامیہ نے پورے یوٹی میں رات کے 9 بجے سے صبح 6 بجے تک لوگوں کی کسی بھی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی Night Covid Curfew in Jammu & Kashmir عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
بدھ کے روز جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صحت و طبی تعلیم کے اعلی افسران اور محکمہ صحت کے دیگر عہدیداران کے ساتھ منعقدہ ایک خاص میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا گیا۔
یہ ہنگامی میٹنگ جموں و کشمیر میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بلائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: