ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ - National Investigation Agency

قومی تحقیقاتی ایجنسی جموں و کشمیر کے اضلاع شوپیان، پلوامہ اور بارہ مولہ سمیت وادی کے کئی مقامات پر چھاپہ مارا۔

متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ
متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 12:08 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 2:01 PM IST

وادیٔ کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) آج صبح سے کئی علاقوں میں مسلسل چھاپہ ماری کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی آج صبح سے ضلع شوپیان، ضلع پلوامہ اور ضلع بڈگام کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری کررہی ہے۔ این آئی اے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ اس کارروائی کو انجام دے رہی ہے۔

جموں و کشمیر: متعدد مقامات پر این آئی اے کا چھاپہ

وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے گلبُگ علاقے میں آج صبح این آئی اے نے اویس احمد ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ان کے گھر سے تین موبائیل فون ضبط کئے گئے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اویس احمد ڈار پچھلے تین دنوں سے پولیس حراست میں ہیں اور آج ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارواٸی عسکریت پسندی کی معاونت و مددگاروں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کے لیے کی گئی ہے۔

دوسرے طرف ضلع بڈگام کے اوم پورہ علاقے میں بھی این آئی اے کی دوسری ٹیم چھاپہ ماری کررہی ہے۔

اسی کے علاوہ ضلع بڈگام میں بھی این آئی اے نے کارروائی کی اور اومپورہ میں حفیظ اللہ مغلو کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ اللہ کا تعلق ضلع کپواڑہ سے ہے جو اومپورہ میں کرائے کے مکان میں مقیم ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کی رہائش سے کچھ خاص نہیں ملا۔

واضح رہے بڈگام کے ساتھ ساتھ آج ضلع شوپیان اور پلوامہ کے بھی کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.