ETV Bharat / city

Manoj Sinha Condemned Srinagar Attack: سرینگر حملے کے ملزمین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: منوج سنہا - پرزور الفاظ میں مذمت

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں پولیس پر حملے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سخت الفاظ میں اس حملے کی مذمت کی۔ Lal Bazar Srinagar Attack

لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 8:46 AM IST

سرینگر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لال بازار سرینگر میں پولیس پارٹی پر حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ASI Killed in Srinagar

منوج سنہا نے کہا کہ 'میں ہلاک پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں'۔ منوج سنہا نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

واضح رہے کہ لال بازار سرینگر میں منگل کی شام عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد کی موت ہوگئی جبکہ ایس پی او سمیت دو اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے میں زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ LG Sinha strongly condemned lal bazar attack

اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار نے منگل کے روز سرینگر کے لال بازار علاقے میں ہوئے عسکری حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ موقع واردات کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 'چونکہ یہ عیدالاضحیٰ کا تیسرا دن تھا اس لیے لوگوں کی کافی تعداد لال بازار میں تھی۔ ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی چھوٹی ٹیم کا علاقے میں ناکہ لگایا تھا۔ اس ٹیم میں پولیس کا ایک اے ایس آئی اور دو اہلکار تھے۔"

وجے کُمار نے مزید کہا کہ 'عسکریت پسندوں نے چھوٹے ناکے اور لوگوں کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اے ایس آئی مشتاق احمد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔"

یہ بھی پڑھیں : Firing in Lal Bazar srinagar: سرینگر حملے میں پولیس افسر ہلاک، دو زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.