تیندوے کی موجودگی سے گاؤں میں خوف کا ماحول ہے جبکہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے کےلیے ڈر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے کو ناروہ میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد کل یہ تیندوا ترچھ گاؤں میں Leopard in Trichh Village Pulwama داخل ہوگئے جہاں انہوں نے تین بھیڑوں کو کھالیا۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل نزدیکی گاؤں ناورہ میں ایک تیندوے کو دیکھا گیا تھا اور آج ہمارے گاؤں میں داخل ہوگیا۔ لوگوں نے بتایا کہ فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد محمکہ وائلڈ لائف Forest Department Pulwama کی جانب سے تیندے کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Leopard in Baramulla: بارہمولہ کے کالگی اوڑی علاقے میں تیندوا
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر تیندوے کو پکڑنے اور اسے جنگل میں منتقل کرنے کی اپیل کی تاکہ گاؤں کے لوگ راحت کی سانس لے سکیں۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں بتایا کہ علاقے میں کافی خوف ہراس کا ماحول ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔