جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے نکلورہ علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے-
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز فوج کی 55 راشٹریہ رائیفلز پولیس اور پولیس نے نے اطلاع موصول ہونے کے بعد مشترکہ طور پر پلوامہ کے نکلورہ علاقہ کا محاصرہ کیا۔ اور تلاشی کاروائی شروع کردی
اس تلاشی کاروائی کے دوران مذکورہ علاقہ کے باغات میں چھپے ایک عسکریت پسند کو پولیس گرفتار کیا جس کی شناخت نکلورہ علاقہ کے ساکن شمیم احمد صوفی ولد غلام محمد صوفی کے طور پر کی گئی ہے ۔
گرفتار کئے گئے عسکریت پسند کا تعلق عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ سے بتایا جا رہا ہے۔اس کے قبضے سے ایک پستول سمیت دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
گرفتار شدہ عسکریت پسند رواں برس جولائی کے مہینہ میں مذکورہ تنظیم میں شامل ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:پولیس کا کپوارہ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اورتحقیقات شروع کی گئی ہے-